بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

’ضرورت پڑی تو آخری حد تک جنگ جاری رکھیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

حزب اللہ کے سربراہ  حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ ضرورت پڑی تو آخری حد تک جنگ جاری رکھیں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل نےغزہ میں کوئی فتح حاصل نہیں کی صرف اسرائیل نےغزہ میں بس فلسطینیوں کی نسل کشی کی ہے۔

حسن نصر اللہ کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کو احساس ہے کہ حماس شکست نہیں کھا سکتی حماس جس بات پربھی اتفاق کرےگی ہم اس پر متفق ہوں گے حماس ہمیں تمام صورتحال سے آگاہ کرتی ہے اور رائےسنتی ہے حماس کا بھی مؤقف ہےکہ ضرورت اور مقاصد تک لڑتے رہیں گے۔

- Advertisement -

دوسری جانب حزب اللہ نے گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی فوج کی پوزیشن پر حملے کیے ہیں۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات لبنان کی وادی بیکا پر اسرائیل کی بمباری کا جواب ہے گولان کی پہاڑیوں میں زاورا میں اسرائیلی توپ خانےکو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں