بھارت میں خاتون نے اپنے پالتو کتے کے لیے ڈھائی لاکھ روپے مالیت کی سونے کی چین خرید لی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام پر شہر چیمبور میں جیولر کے مالک نے ویڈیو شیئر کی جس میں خاتون شلدانہ کو اپنے پالتو کتے کے لیے سونے کی چین پسند کرتے دکھایا گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پالتو کتا بھی جیولری اسٹور میں موجود ہے۔
خاتون اپنے پالتو کتے کو سونے کی ایک چین پہناتی ہیں جس کی مالیت ڈھائی لاکھ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔
View this post on Instagram
جیولری اسٹور کے مالک نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’ہماری سرپرست نے اپنے پیارے کتے کی سالگرہ کو ایک خاص انداز میں منانے کا فیصلہ کیا اور انہوں ںے ایک شاندار سونے کی چین کا انتخاب کیا۔
کتے کو سونے کی چین پہنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور صارفین ویڈیو کو خوب سراہا بھی رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ خوبصورت ویڈیو ہے، دوسرے صارف نے لکھا کہ ’اپنے پالتو کتے کا ایسے ہی خیال بھی رکھنا۔‘