بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

یورو کپ 2024 : سیمی فائنل سے قبل انگلینڈ اور نیدر لینڈ کے حامیوں میں ہاتھا پائی

اشتہار

حیرت انگیز

جرمنی کے شہر ڈورٹمنڈ میں یورو کپ کے دوسرے سیمی فائنل سے قبل انگلینڈ اور نیدر لینڈ کے حامی ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوگئے۔

اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انگلینڈ اور ڈچ شائقین اپنی اپنی ٹیموں کی بھرپور حمایت میں نعرے بازی کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ڈچ فٹ بال شائقین سیمی فائنل سے قبل ڈورٹمنڈ میں انگلینڈ کے حامیوں پر حملہ کررہے ہیں جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

- Advertisement -

Police

برطانوی پولیس کے مطابق جرمن شہر میں جھگڑے کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد کو معمولی چوٹیں آئیں جبکہ متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

نارنجی ٹی شرٹس میں ملبوس ڈچ شائقین اور انگلش ٹیم کے مداحوں کے درمیان ایک ریستوران کے باہر تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی ہوگئی، دونوں جانب سے لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، انگلینڈ کے کچھ شائقین کو نیدر لینڈ کے حامیوں پر مکے برساتے بھی دیکھا گیا۔

"It’s Not Coming Home”

اس حوالے سے ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈچ مداح انگلینڈ کے حامیوں کو پیغام دے رہے ہیں کہ "یہ گھر نہیں آرہا”، جس کا مطلب ہے کہ انگلینڈ فٹبال ٹیم فیفا ورلڈ کپ یا کسی بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں فتح حاصل نہیں کرے گی اور ٹرافی اپنے ملک واپس نہیں لائے گی۔

یہ جملہ "It’s Coming Home” انگلینڈ کی فٹبال ٹیم کے حامیوں کے ایک مشہور نعرے کی مخالفت میں کہا جاتا ہے۔

"It’s Coming Home”جس کا مطلب ہے کہ فٹبال (جوکہ انگلینڈ میں ایجاد ہوا تھا) اپنی اصلی جگہ واپس آ رہا ہے یعنی انگلینڈ کی ٹیم ٹورنامنٹ جیت رہی ہے، لیکن جب دوسرے ممالک کے مداح دیکھتے ہیں کہ انگلینڈ کی ٹیم کامیاب نہیں ہو رہی تو وہ طنزیہ طور پر یہ جملہ کہتے ہیں۔

"It’s Not Coming Home”یہ پیغام ڈچ مداحوں نے انگلینڈ کے مداحوں کو ہنسی مذاق کے انداز میں بھیجا ہے تاکہ انہیں یہ یاد دلائیں کہ ان کی ٹیم جیتنے میں ناکام ہو رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں