کراچی : شہر قائد میں 8 محرم کے جلوس پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا دہشت گرد محمد شعیب پکڑا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کالعدم ٹی ٹی پی درہ آدم خیل کے دہشت گرد شعیب کو اتحاد ٹاؤن سے گرفتار کرلیا گیا ہے.
آصف اعجاز شیخ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد شعیب آٹھ محرم کے اورنگی ٹاؤن جلوس پر خودکش حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ دہشت گردجب کراچی آیاتوکالعدم ٹی ٹی پی نیٹ ورک جوائن کیا، گرفتاردہشت گرد سےکافی تفصیلات ملی ہیں اور اس کے قبضے سے خودکش جیکٹ بھی برآمد کرلی گئی ہے.
انھوں نے بتایا کہ دہشتگرد شعیب کوزندہ یامردہ پکڑنے پرکے پی حکومت نے 20 لاکھ روپےانعام رکھا تھا، ملزم نےساتھیوں کےساتھ مل کر خیبرایجنسی سے 16 مزدروں کوقتل بھی کیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم درہ آدم خیل کاکمانڈر ہے جو کراچی میں اپنا نیٹ ورک منظم کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔