بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

ن لیگ سے حکومت نہیں چل رہی، حکومت بنانا بھی جانتے ہیں اور گرانا بھی، صدر زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نہ لیگ سے حکومت نہیں چل رہی ہے ہم حکومت بنانا بھی جانتے ہیں اور گرانا بھی آتی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں پارٹی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان آصف علی زرداری نے اتحادی جماعت ن لیگ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ سے حکومت نہیں چل رہی۔ آئی ایم ایف سے قرضے لے کر عوام کا امتحان لیا جا رہا ہے لیکن ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ہم حکومت بنانا جانتے ہیں تو گرانا بھی جانتے ہیں۔

آصف زرداری نے کہا پارٹی کارکنوں کو تیار کرتے ہوئے کہا کہ اب میں خود میدان میں آ گیا ہوں، ڈرائنگ روم کی سیاست نہیں کرنی بلکہ باہر نکلنا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ایک سابق وزیراعظم جو میں میں کرتا تھا آج جیل میں بیٹھا ہے۔ کوئی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کے مقابلے کی نہیں ہے، پارٹی کی تنظیم میں نوجوانوں کو آگے لایا جائے۔

 

اس موقع پر پی پی پنجاب کے رہنماؤں نے صدر مملکت سے کارکنوں کے کام نہ ہونے کی شکایت کی تو انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہوں یا لاہور سب سے کام کرواؤں گا۔

انہوں نے پارٹی کی تنظیم سازی کی رپورٹ بھی طلب کرتے ہوئے پی پی پنجاب کی قیادت کو مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں