جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

بھارت: آسمانی بجلی گرنے سے 38 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست اُترپردیش میں آسمانی بجلی گرنے سے 38 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست اتر پردیش کے الگ الگ مقامات پر آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ہوئے جن میں 38 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ایک ایسے وقت میں پیش  آئے جب ریاست کے زیادہ تر علاقے شدید بارشوں کے بعد پہلے ہی سیلاب کی زد میں ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ضلع پرتاب گڑھ میں ہوئیں جہاں 11 افراد ہلاک ہوئے جب کہ ضلع سلطان پور میں 7، ضلع چندولی میں 6  اور ضلع مین پوری میں 5 افراد آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوگئے۔

ریاست آسام میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں 100 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے، دارالحکومت دہلی میں نہر ٹوٹنے کے سبب گلیاں اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے اتر پردیش اور اس سے ملحقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اگلے پانچ دنوں میں شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں