ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

مہنگائی امریکا میں ہوگی تو بجلی کی قیمت پاکستان میں بڑھے گی، بڑا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

پائیدار ترقی کے پالیسی انسٹیٹوٹ کے ریسرچ فیلوز نے انکشاف کیا ہے کہ مہنگائی امریکا میں ہوگی تو اس کا خمیازہ پاکستانی عوام کو بجلی مہنگی ہونے کی صورت میں بھگتنا ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پائیدار ترقی کے پالیسی انسٹیٹوٹ کے ریسرچ فیلوز ڈاکٹر خالد وحید اور احد نظیر نے کراچی میں پریس بریفنگ کے دوران انکشاف کیا ہے کہ امریکا میں مہنگائی ہونے کی صورت میں اس کا خمیازہ ہزاروں میل دور پاکستانیوں کو بجلی مہنگی ہونے کی صورت میں بھگتنا ہوگا کیونکہ آئی پی پیز امریکی مہنگائی کی قیمت پاکستانیوں سے وصول کرتی ہیں۔

ڈاکٹر خالد وحید نے کہا کہ آئی پی پیز ٹیرف میں امریکی انفلیشن کو بھی انڈیکس کیا گیا ہے جب کہ امریکی ڈالر کی قدر گرنے پر بھی پاکستان میں بجلی کا ٹیرف بڑھے گا۔

- Advertisement -

ریسرچ فیلوز نے بتایا کہ امریکا میں انفلیشن کی وجہ سے سال 2019 سے سال 2024 کے دوران ٹیرف کمپوننٹ میں 253فیصد کا اضافہ ہوا۔

بریفنگ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ امریکی مہنگائی کے ستھ مقامی ملکی مہنگائی کا اثر بھی بجلی کے کپیسٹی چارجز میں شامل ہوگا جو عوام ہی کو دینا پڑے گا۔

آئی پی پیز کے ورکنگ کیپٹل نے 4 سال میں بجلی کا ایک یونٹ 716فیصد مہنگا کیا ہے۔ بریفنگ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بک؛ہ کے ٹیرف میں 12 سے  20فیصد تک ٹیکس جبکہ 70 فیصد کپیسٹی چارجز شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سولرائزیشن کی وجہ سے شہریوں پر کیپسٹی چارجز کا اثر مزید بڑھے گا۔

ریسرچ فیلوز نے کہا کہ پاور پلانٹ لگانے میں سیاسی فائدہ اور ٹرانس میشن لائن بچھانے میں فائدہ نہیں، یہی وجہ ہے کہ سیاسی فائندے کے لیے ملک میں ٹرانس مشین کے بجائے پاور پلانٹس لگائے گئے۔

 

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں