جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

اسرائیلی فوج کا غزہ شہر کو خالی کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، ایسے میں اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے رہائشیوں کو خبردار کرنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں پمفلٹ پھینکے ہیں، جس میں انہیں غزہ خالی کا حکم دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے پھینکے جانے والے پمفلٹس میں غزہ کے مظلوموں کو کہا گیا ہے کہ وہ متعین کیے گئے راستوں سے نکل جائیں اور ساتھ ہی خبردار کیا کہ شہری علاقوں میں ’خطرناک لڑائی جاری رہے گی۔‘

اقوام متحدہ نے پمفلٹس کی تقسیم کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس انخلا سے فلسطینی خاندانوں کی تکلیف میں بے تحاشہ اضافہ ہو گا، جن میں سے اکثر بہت مرتبہ بے گھر ہو چکے ہیں۔

- Advertisement -

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ترجمان سٹیفنی ڈوجارک کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز غزہ کے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

حماس کے عہدیدار حسام بادران کا کہنا ہے کہ اسرائیل اُمید کررہا ہے کہ مزاحمت کرنے والے (جنگ بندی) مذاکرات میں اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹ جائیں گے، مگر قتل عام کا تسلسل ہمیں مجبور کر رہا ہے کہ ہم اپنے مطالبات پر قائم رہیں۔

جوبائیڈن اور ان کی انتظامیہ اسرائیلی جنگی جرائم میں برابر کے شریک ہیں، اردوان

واضح رہے کہ غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں بھی شدید لڑائی کا سلسلہ جاری ہے، عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی ٹینک شہر کے وسط میں داخل ہوئے اور عمارتوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں