جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

مٹی کا تودہ گرنے سے دو بسیں دریا میں بہہ گئیں، 63 افراد لاپتہ

اشتہار

حیرت انگیز

نیپال: مدن ہائی وے پرشدید بارشوں کے باعث علی الصبح مٹی کا تودہ گرنے سے 63 افراد کو لے جانے والی دو بسیں دریائے ترشولی میں بہہ گئیں۔ جس کے باعث بسوں میں موجود 63 افراد بھی پانی بہہ گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کھٹمنڈو جانے والی دو بسیں شدید بارش کے درمیان صبح کے وقت حادثے کا شکار ہوئیں۔

چتوان کے چیف ڈسٹرکٹ آفیسر اندر دیو یادو کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بسیں جب ہائی وے پر سے گزر رہی تھیں اسی وقت مٹی کے تودے گرنے لگے جس سے سڑک سے گزرنے والی بسیں دریا میں گر گئیں۔

- Advertisement -

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں بسوں میں ڈرائیور سمیت کل 63 افراد سوار تھے۔ رات ساڑھے تین بجے کے قریب مٹی کے تودے گرنے کے بعد بسیں بھی حادثے کا شکار ہوگئیں۔

چیف ڈسٹرکٹ آفیسر کا کہنا ہے کہ ہم جائے حادثہ پر موجود ہیں اور ندی میں بہہ جانے والے افراد کی تلاش جاری ہے، جبکہ مسلسل بارش کے باعث پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اسرائیلی فوج کا غزہ شہر کو خالی کرنے کا حکم

نیپال کے وزیر اعظم پشپا کمل دہل پراچندا نے تمام سرکاری ایجنسیوں کو مسافروں کی تلاش اور ریسکیو کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں