جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

فارم ہاؤس کے سوئمنگ پول میں کرنٹ دوڑ گیا، متعدد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں حیدرآباد کے آغاپورہ نامپلی کے علاقے میں موجود سوئمنگ پول میں کرنٹ دوڑنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تمام افراد جل پلی میں واقع ایک فارم ہاؤس کے سوئمنگ پول میں تیرنے کے لئے اترے تھے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

زخمی ہونے والے والوں میں زیادہ تر بچے ہیں، جورات کے وقت سوئمنگ پول میں تیرنے کے لئے اترے تھے، اس دوران ایک برقی وائر جس کا کچھ حصہ کٹا ہوا تھا پانی میں گر گیا۔

- Advertisement -

سوئمنگ پول میں تار گرنے کے باعث کرنٹ دوڑ گیا، جس سے پول میں موجود افراد کو کرنٹ لگا، موقع پر موجود افراد نے تمام افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

اس سے قبل ہوٹل میں واقع سوئمنگ پول کے پائپ میں پھنس کر ایک بچی ہلاک ہوگئی، لاش نکالنے کے لیے کنکریٹ کی دیوار توڑنا پڑی۔

ہیوسٹن پولیس 8 سالہ لڑکی کی افسوسناک موت کی تحقیقات کررہی ہے، جس کی لاش ہیوسٹن کے ڈبل ٹری ہوٹل میں ایک بڑے پائپ کے اندر سے ملی تھی۔ یہ واقعہ ہفتے کی رات 10 بجے کے بعد پیش آیا تھا۔

ایک عینی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ اس نے ’لیزی ریور اسٹائل‘ پول میں کسی کو پائپ میں پھنسے ہوئے دیکھا تھا۔

مٹی کا تودہ گرنے سے دو بسیں دریا میں بہہ گئیں، 63 افراد لاپتہ

مقتولہ کی شناخت عالیہ جائیکو کے نام سے ہوئی ہے جبکہ پولیس نے کہا کہ وہ پول میں ایک بڑے پائپ کے اندر پھنسی ہوئی تھی۔ ہیرس کاؤنٹی انسٹی ٹیوٹ آف فرانزک سائنسز کے مطابق جائیکو کی موت ڈوبنے اور دم گھٹنے سے ہوئی، اور اس موت کو حادثاتی سمجھا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں