جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

مولانا فضل الرحمان پر حملے کا خدشہ ، تھریٹ الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ڈی آئی خان : جمیعت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو حملے کے خدشے کے پیش نظر تھریٹ ایڈوائزری جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس نے جمیعت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو تھریٹ ایڈوائزری نوٹس جاری کردیا ہے۔

ایڈوائزری نوٹس میں کہا گیا کہ دہشت گرد پارٹی رہنماؤں ،ارکان کونشانہ بنا سکتے ہیں، دوران سفر،ریلی ،سیاسی مقامات یاریائش گاہوں پر ٹارگٹ کیا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

نوٹس میں درخواست کی گئی ہے کہ وہ غیرضروری سفر،اجتماعات میں نہ جائیں اور دوران سفرسیکیورٹی ہائی الرٹ اوراداروں کوآگاہ کریں تاکہ انہیں فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جاسکے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر صوبائی حکومت نے بھی سرکاری افسران کو محرم کی تعطیلات کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

حکومت نے تھریٹ الرٹ لیٹر میں ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، بنوں اور لکی مروت میں دہشت گردی میں اضافے اور سرکاری اہلکاروں پر ٹارگٹ حملوں کی وارننگ دی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی کے واقعات، ٹارگٹ کلنگ اور سرکاری اہلکاروں کے اغوا کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس لیے سرکاری اہلکار محرم کی تعطیلات کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ اپنی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں