ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

بشریٰ بی بی کی دوبارہ گرفتاری پر پی ٹی آئی کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: عدت کیس میں رہائی کے بعد بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ریفرنس میں دوبارہ گرفتاری پر پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ عدت کیس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کی رہائی کا حکم دیا، کل بھی سپریم کورٹ کی جانب سے اہم کیس کا فیصلہ آیا تھا، کل مطالبہ کیا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔

عمر ایوب نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آج شام ساڑھے 6 بجے اڈیالہ پہنچے اور ابھی بھی یہاں موجود ہیں، ہم انتظار کررہے تھے کہ بشریٰ بی بی کو روبکار ملنے کے بعد رہا کردیا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ فاشسٹ حکومت کی ایما پر بشریٰ بی بی کو رہا نہیں کیا گیا، جیل انتظامیہ نے وکیل انتظار پنجوتھہ کو جیل میں یرغمال بنائے رکھا۔

عمر ایوب نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو گاڑی میں باہر لائے اور پھر جیل کے اندر لے گئے، ان کے خلاف جعلی کیس بنا کر دوسری گرفتاری ڈالی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو بنانا ری پبلک بنادیا گیا ہے، انتہا کی جارہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں