جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

عامر خان سے اچھا اداکار فیملی میں کون ہے؟ جنید خان نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بیٹے جنید خان نے فیملی میں موجود والد سے بہتر اداکار کا نام بتادیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار عامر خان بیٹے جنید خان نے حال ہی میں فلم ’مہاراج‘ سے ڈیبیو کیا اور ان کا کہنا ہے کہ والد کی سابق اہلیہ اور فلم ڈائریکٹر کرن راؤ والد سے بہتر اداکار ہیں۔

جنید خان نے یوٹیوب چینل پر سدھارتھ کنن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے والد کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کے لیے آڈیشن دیا تھا۔

اس سوال پر کہ ان کی پہلی فلم کو کرن راؤ نے پسند کیا؟ تو جنید نے کہا انہوں نے بہت سراہا۔

جنید خان کا کہنا تھا کہ ان کی فیملی میں کرن راؤ والد سے بھی بہتر اداکاری کرتی ہیں۔ اس حوالے سے یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ لال سنگھ چڈھا کے آڈیشن کی تیاری کر رہے تھے تب کرن راؤ نے اس میں ان کی والدہ کا کردار ادا کیا۔

جب میں نے ان کے ساتھ بطور ایکٹر کام کیا تو مجھے پتہ چلا کہ وہ تو خاندان میں سب سے بہتر ایکٹریس ہیں۔

واضح رہے کہ 31 سالہ جنید خان عامر خان کی پہلی اہلیہ رینا دتہ کے بیٹے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں