اتوار, جنوری 12, 2025
اشتہار

توشہ خانہ ریفرنس، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اشتہار

حیرت انگیز

توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق راولپنڈی احتساب کی خصوصی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے محفوظ فیصلہ سنیا اور نیب کو جیل کے اندر ہی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے تفتیش کرنے کا حکم دیا۔

اس سے قبل احتساب عدالت نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کی سماعت کی جس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا چوہدری ظہر عباس اور عثمان گل پیش ہوئے۔ احتساب عدالت نے دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

- Advertisement -

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی سیشن عدالت نے عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کیخلاف اپیل پر سماعت کرتے ہوئے دونوں کو باعزت بری کر دیا تھا۔

بعد ازاں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی گزشتہ روز نئے نیب کیس میں گرفتاری ڈالی گئی تھی اور وفاقی حکومت نے نئے کیس میں جیل سماعت اور جیل ٹرائل کی منظوری دی تھی۔

وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد وزارت قانون اور انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ سیکیورٹی وجوہات پر ٹرائل جیل میں ہی ہوگا۔ امن وامان کے پیش نظر نیب عدالت ضروری سمجھتی ہے تو ٹرائل جیل میں کرے۔

جیل ٹرائل نوٹیفکیشن سے متعلق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا کو آگاہ کر دیا گیا تھا۔

نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی باعزت بری ، رہا کرنے کا حکم

Comments

اہم ترین

مزید خبریں