منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں کن اونٹوں کو قبضے میں لے لیا گیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب نے غیررجسٹرڈ اونٹوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے درجنوں جانور قبضے میں لے لیے۔

سعودی حکام نے مملکت میں مقبول جانوروں سیکٹر کو منظم کرنے کی کوششوں کے تحت غیردستاویزی نسل کے درجنوں اونٹوں کو قبضے میں لے لیا ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق ریاض میں وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کے انسپکٹرز نے حال ہی میں نامعلوم نسل کے 109 اونٹوں کو قبضے میں لیا ہے اور 14 بغیر لائسنس کے شیڈ ہٹا دیے ہیں جو اونٹوں کی افزائش اور دودھ دینے میں غیر قانونی طور پر استعمال ہوتے تھے۔

- Advertisement -

کارروائی کے دوران ضابطے کے برخلاف فروخت ہونے والا دودھ کو بھی ضبط کر لیا گیا۔ سڑک کنارے اور مارکیٹوں میں غیررجسٹر دودھ فروخت کرنے والے کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کارروائیوں کا مقصد حفظان صحت کے خلاف کھلے عام دودھ کی فروخت روکنے کے ساتھ ساتھ لیبرقانون کی خلاف ورزیوں کو بھی پکڑنا ہے جس اکثر ایسی ہی جگہوں پر غیرملکیوں کے لیبر قوانین سے منسلک ہوتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں