اتوار, جون 15, 2025
اشتہار

مخصوص نشستوں کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا اجلاس 18 جولائی کو طلب

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مخصوص نشستوں کے معاملے پر 18 جولائی کو اجلاس طلب کر لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے گزشتہ دنوں مخصوص نشستوں کے کیس میں الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں کا اہل قرار دیا تھا اور الیکشن کمیشن یہ اس کی حاصل کردہ نشستوں کے تناسب سے مخصوص نشستیں دینے کا حکم دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے تناظر میں الیکشن کمیشن نے 18 جولائی کو اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں عدالت عظمیٰ کے حکم کی روشنی میں عملدرآمد کے پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن اور لیگل ونگز کے سربراہان الیکشن کمیشن کو بریفنگ دیں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد حکومت کی قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت ختم ہوگئی ہے۔

مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا فیصلہ: حکومت نے قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت کھو دی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں