جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

نیب ٹیم کی مسلسل دوسرے روز بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں تفتیش

اشتہار

حیرت انگیز

توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں نیب کی ٹیم مسلسل دوسرے روز بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں نیب کی ٹیم نے مسلسل دوسرے روز اڈیالہ جیل پہنچ کر بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے تفتیش کی۔

ذرائع نے بتایا کہ نیب ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کی سربراہی میں چار گھنٹے سے زائد تفتیش کی اور ملزمان نے توشہ خانہ تحائف اور ان کی فروخت سے پوچھ گچھ کی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی نکاح عدت کیس میں باعزت بریت کے بعد ان کی توشہ خانہ نئے ریفرنس میں گرفتاری ڈال دی تھی اور نیب ٹیم نے 13 جولائی کو ان کی گرفتاری ظاہر کی تھی۔

عدالت نے 14 جولائی کو بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا اور نیب کو دونوں سے جیل میں ہی تفتیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم نے گزشتہ روز بھی تین گھنٹے سے زائد تفتیش کی تھی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں