جمعہ, اپریل 25, 2025
اشتہار

ایس ایچ او نے شہری کو دھمکی دیتے ہوئے 2 کلو چرس کا مقدمہ بنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایس ایچ او شاہ لطیف نے اختیارات کا مبینہ غلط استعمال کیا، پہلے شہری کو دھمکی دی پھر 2 کلو چرس کا مقدمہ بنادیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ، ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی نے واقعے کا نوٹس لے لیا، ایس ایچ او ملک سلیم کو معطل کردیا گیا ہے، بالا افسران نے مقدمے کی تحقیقات کا حکم دے دیا، ڈی ایس پی ملیر سٹی عابد افضل نے واقعے کی انکوائری شروع کردی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ مبینہ ملزم جاوید کا ابتدائی بیان قلمبند کرلیا گیا ہے، شہری نے بیان میں ایس ایچ او کی دھمکیوں سے آگاہ کیا۔

متاثرہ شہری نے بتایا کہ مجھے چند دن پہلے ایس ایچ او نے 10 کلو چرس میں بند کرنے کی دھمکی دی، ایس ایچ او کیخلاف عدالت میں درخواست لگائی تو میرا جانی دشمن بن گیا۔

ڈی ایس پی کو بیان دیتے ہوئے متاثرہ شہری نے کہا کہ ایس ایچ او نے ہمارا قانونی کوئلہ گودام بھی بند کردیا ہے، ایس ایچ او سے چند دن پہلے ملاقات بھی ہوئی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاترنہیں، انکوائری ایس ایچ او کے خلاف آنے پر محکمہ جاتی ایکشن بھی لیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں