اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

مون سون کی بارش کیلئے کراچی والوں کو کتنا انتظار کرنا ہوگا؟ چیف میٹرولوجسٹ کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سمندری ہوائیں جزوی بحال ہونے سے شدید گرمی کی لہر میں کمی آگئی، تاہم مون سون کی اچھی بارش کیلئے انتظار کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے شدیدگرمی کی لہر میں کمی آگئی ، صبح کے وقت مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

شہرمیں آج دن میں کہیں بوندا باندی اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 35 ہے اور گرمی کی شدت 41 ڈگری محسوس ہورہی ہے جب کہ 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے کہا کہ 21 جولائی سے سمندری ہوائیں مکمل بحال ہونے سے موسم بہتر رہےگا تاہم شہر میں بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں، مون سون کی اچھی بارش کیلئے مزید انتظار کرنا ہوگا۔

خیال رہے شہر قائد میں مسلسل تیسرے روز گرمی کی شدت پچاس ڈگری سینٹی گریڈ سےاوپر رہی۔

دوسری جانب سندھ میں مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے ، حیدرآباد، کوٹری، ٹھٹھہ، ٹنڈوالہ یار اور مٹیاری میں رات گئے موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں