اسلام آباد : سابق سینیٹر طلحہ محمود کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کووفاقی کابینہ میں شمولیت پرغورکرنا پڑے گا،ن لیگ کہہ رہی ہے مل کر کام کریں۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے سابق سینیٹر طلحہ محمود نے اے آر وائی نیوز کو انٹرویو میں پیپلزپارٹی کی وفاقی کابینہ میں شمولیت کے سوال پر کہا میراذہن کہتاہےکہ پیپلزپارٹی کووفاقی کابینہ میں شمولیت پرغورکرنا پڑے گا۔
انھوں نے بتایا کہ ن والے پیپلزپارٹی کوکہہ رہےہیں ملکرکام کریں اورپیپلزپارٹی کو چیلنج قبول کرنا چاہیے۔
سابق سینیٹر کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام نےمجھےٹکٹ دیا تھا لیکن سینیٹر نہیں بنایا، جےیوآئی کےپاس توووٹ پورےنہیں ہوتے اس لیے مجھےدوسری جماعتوں سے ووٹس لینا پڑے۔
انھوں نے مزید کہا کہ دباؤوہ لوگ قبول کرتےہیں جن کی کوئی کمزوریاں ہوتی ہیں۔