ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

کراچی : بیوٹی پارلر میں بال ڈائی کرانے پر خاتون ڈپٹی کمشنر کا جھگڑا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ ریونیو میں تعینات خاتون ڈپٹی کمشنر کے بال ڈائی کرانے پر بیوٹی پارلر کے عملے سے جھگڑے کے دوران پارلر کے مالک نے فائرنگ کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈیفنس بدر کمرشل میں محکمہ ریونیو میں تعینات خاتون ڈپٹی کمشنر اور بیوٹی پارلر کے عملے میں بالوں کے رنگ کی پیکنگ نہ دکھانے پر جھگڑا ہوگیا۔

جھگڑے کے دوران بیوٹی پارلر کے مالک کی فائرنگ سے خاتون ڈپٹی کمشنر سنیا شیخ کے بھائی کا سکیورٹی گارڈ زخمی ہوا۔

- Advertisement -

واقعہ کا مقدمہ سنیا شیخ کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں درج کرکے بیوٹی پارلر کے مالک بلال صدیقی کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ 3 روز قبل پیش آیا، خاتون ڈپٹی کمشنر بیوٹی پارلر میں بالوں کو رنگ کرانے آئی تھی، سنیا شیخ نے بیوٹی پارلر اسٹاف سے کہا جو کلر آپ بالوں کو کررہے ہیں اس کی پیکنگ دکھائیں، بالوں کے کلر کی پیکنگ نہ دکھانے پر تلخ کلامی ہوئی۔

مقدمے کے متن میں ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ بیوٹی پارلر میں میری لیڈیز اسٹاف سے تلخ کلامی ہوئی، پارلر کا مالک آیا اور کہا ان کو دھکے دے کر باہر نکالو، میں نے 15 پر فون کرکے پولیس منگوائی۔

مقدمے کے متن میں بتایا گیا کہ پولیس نے دونوں پارٹیوں کو تھانے چلنے کا کہا،کچھ دیر میں میری بہنیں بھی پارلر میں آگئیں، میری بہنوں نے باہر جاکر بھائی کو بتایا کہ لیڈیز پارلر میں مرد بھی بیٹھے ہیں،میرے بھائی نے پولیس کو بتایا جس پر پولیس نے سب مردوں کو باہر نکال دیا۔

متن کے مطابق خاتون ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ میرا بھائی فرحان شیخ اپنے 2گارڈز کے ساتھ ہم بہنوں کو دیکھنے اندر آیا، بیوٹی پارلر مالک نے فائرنگ کرکے سکیورٹی گارڈ کو زخمی کردیا،سکیورٹی گارڈ نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں.

Comments

اہم ترین

مزید خبریں