جمعرات, اکتوبر 17, 2024
اشتہار

میسی سے معافی مانگے کا مطالبہ کرنے پر وزیر کھیل کی چُھٹی

اشتہار

حیرت انگیز

ارجنٹینا کو 36 سال بعد عالمی چیمپئن بنانے والے فٹبال کی دنیا کے شہنشاہ لیونل میسی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرنے پر وزیر کھیل کی چھٹی ہوگئی۔

لیونل میسی جنہوں نے نہ صرف ارجنٹینا کو 36 سال بعد فٹبال کا عالمی چیمپئن بنایا بلکہ چار سال میں ورلڈ کپ اور کوپا امریکا کپ سمیت تین ٹرافیاں جتوانے والے چیمپئن کھلاڑی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرنا ارجٹائن کے وزیر کھیل کو بھاری پڑ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ارجنٹائن کے صدر ہیویئر میلے نے اپنے ڈپٹی منسٹر اسپورٹس کو صرف اس بنا پر فارغ کر دیا کہ انہوں نے لیونل میسی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق میسی نے گزشتہ دنوں ایک ویڈیو پوسٹ میں نسل پرستی کے کلمات اور ہم جنس پرستوں کے خلاف بات کی تھی، جس پر نائب وزیر کھیل بولیو گاروں نے فٹبالر سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔

وزیر کھیل کی اس حرکت پر ارجنٹائن کا ایوان صدر حرکت میں آیا اور انہیں ہی گھر بھیج دیا۔

اس حوالے سے جاری صدارتی بیان میں نائب وزیر کو ان کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کسی وزیر یا حکومت کو یہ حق نہیں کہ وہ اپنے قومی ہیرو، ورلڈ کپ اور ڈبل کوپا امریکا کپ کے فاتح کپتان کو یہ بتائے کہ اس نے کیا کہنا اور کیا کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں