شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے شکوہ کیا ہے کہ انہیں کوئی شادی میں نہیں بلاتا۔
اداکارہ حرا مانی کا ماضی کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ شکوہ کررہی ہیں کہ انہیں ساتھی اداکارائیں بھی شادی میں نہیں بلاتیں۔
انہوں نے میرا سیٹھی سے کہا کہ مجھے شادی میں نہ تم نے بلایا، سجل علی، سارہ خان، اقرا عزیز نے بھی مجھے اپنی شادی میں نہیں بلایا۔
حرا مانی نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ مجھے شادی میں کیوں نہیں بلاتے شاید میں ان کی دوست نہیں ہوں ہوسکتا ہے اسی وجہ سے نہیں بلاتے ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ مجھے شادی میں جانے کا بہت شوق ہے لیکن کوئی بلاتا ہی نہیں ہے۔
View this post on Instagram
میرا سیٹھی نے وضاحت کی کہ میں معذرت کرتی ہوں کہ میرے پاس جن کے نمبرز تھے سب کو شادی میں بلایا تھا آپ کا نمبر میرے پاس موجود نہیں تھا۔
حرا مانی نے کہا کہ اب میں اپنے بیٹے مزمل کی شادی میں سب کو بلاؤں گی۔
واضح رہے کہ حرا مانی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریلز ’دو بول‘ اور ’میرے پاس تم ہو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔