جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

ترقی کرتا ملک گڑھے میں گرادیا، فیصلے دینے والوں کو اب بھی سوچنا ہوگا، نواز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیاجا رہاہے، ترقی کرتا ملک گڑھے میں گرادیا، فیصلے دینے والوں کو اب بھی سوچنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صدر ن لیگ نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا، ااجلاس سے خطاب میں نوازشریف نے کہا کہ بجلی کابل غریب ہی نہیں بلکہ ہر ایک کے لئے مصیبت بن چکاہے، اپنے دور میں لوڈ شیڈنگ ختم کی او ربجلی کا نرخ بھی کنٹرول میں رکھ۔

مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ 2017 تک ملک میں بجلی کے بل کم اور ڈالر کا نرخ نیچے تھا لیکن 2018 سے ملک کونظر لگی او رغریب پس کر رہ گیا۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ سڑک پر پھرتےشخص کو کہا گیا آؤ ہم تمہیں انصاف دیں گے، میں پوچھتا ہوں اس ملک کیساتھ ظلم کرنےکی ضرورت کیا ہے، ہم نے آئی ایم ایف کو واپس بھیج دیا تھا بعد میں کون لایا سب کو پتہ ہے۔

ن لیگی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیاجا رہا ہے، ترقی کرتا ملک گڑھے میں گرادیا، فیصلے دینے والوں کو اب بھی سوچنا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ عوام کی پرواہ کریں، ریلیف کے لئے جو بھی کرنا پڑتا ہے کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں