اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

خواتین کو زمین میں زندہ دفن کر دیا گیا، دل دہلانے والی ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

زمین کے تنازع پر احتجاج کرنے والی خواتین کو زندہ زمین میں گاڑ دیا جنہیں مقامی افراد نے بڑی مشکلوں سے باہر نکالا۔

یہ دل دہلا دینے والا واقعہ بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیا جہاں احتجاج کرنے والی خواتین کو زندہ دفن کرنے کی کوشش کی گئی تاہم مقامی افراد نے انہیں بچا لیا جب کہ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے ریوا ضلع کے ہینوٹا گاؤں میں دو خواتین ممتا پانڈی اور آشا پانڈے اپنے گاؤں میں بننے والی سڑک کے خلاف احتجاج کر رہی تھیں۔ تاہم وہاں موجود حکام نے ان کے احتجاج کی پروا نہ کی، جس پر وہ سڑک کے درمیان کھڑی ہوگئیں۔

اس موقع پر سڑک پر ڈالنے کے لیے لائی گئی مٹی اور ریت سے بھرے ڈمپر کو ان خواتین پر الٹ دیا گیا جس کے باعث ایک خاتون مکمل طور پر مٹی اور ریت میں دب گئی جب کہ دوسری عورت آدھی اس کے اندر دھنس گئی۔

یہ خطرناک اقدام دیکھ کر وہاں موجود لوگوں کی چیخیں نکل گئیں اور حکام کا ظلم وبے حسی دیکھ کر مقامی افراد اپنی مدد آپ کے ہاتھوں سے ریت اور مٹی ہٹا کر تحت خواتین کو بے ہوشی کی حالت میں باہر نکالا۔

مذکورہ خواتین کو علاج کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

متاثرہ خواتین کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ غنڈے ان کی لیز پر دی گئی زمین پر سڑک بنانے کے لیے زبردستی پودے لگا رہے تھے۔ خواتین نے جب لیز پر دی گئی زمین پر مٹی ڈالنے سے روکا تو انہوں نے ان پر مٹی اور ریت ڈال کر انہیں زندہ گاڑنے کی کوشش کی۔

اس حوالے سے ایڈیشنل ایس پی ویوک کمار لال نے کہا کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کر رہے ہیں۔ جو بھی ثبوت سامنے آئیں گے، ان کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں