جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

’انشورنس اسکیم میں اس سال 30ہزار جرنلسٹ مستفید ہوں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جرنلسٹ انشورنس اسکیم میں اس سال 30ہزار جرنلسٹ مستفید ہوں گے۔

گوجرانوالہ میں پی ایف یو جے اجلاس سے ویڈیولنک کے ذریعے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پی ایف یو جے اجلاس میں جو پولیس کارروائی ہوئی نہیں ہونی چاہیےتھی واقعےکی انکوائری ہونی چاہیے ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا پی ایف یوجے نے حکومتوں کی اصلاح اور معاشرے کی بہتری کیلئےکردار ادا کیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم انشور کریں گےجرنلسٹ کو کسی مشکل کا شکار نہیں ہونے دیں گے جرنلسٹ انشورنس اسکیم میں اس سال 30ہزار جرنلسٹ مستفید ہوں گے وزیر خزانہ نے باقاعدہ بجٹ میں اس کا اعلان کیا ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل رائٹس کے حوالے سے ایک اتھارٹی بنی تھی ہمارا وعدہ تھا اس میں مشاورت ہو گی تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں گے آپ سب کی مشاورت کے بعد ہی اس معاملے پر پیش رفت ہو گی جہاں کسی صحافی کی حق تلفی ہوتی ہے میں خود اس کا نوٹس لیتا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں