جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

کملا ہیرس کی بطور صدارتی امیدوار نامزدگی پر ٹرمپ کا دلچسپ تبصرہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر جوبائیڈن کی انتخابات سے دستبرداری اور کملا ہیرس کی بطور صدارتی امیدوار نامزدگی پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این سے گفتگو میں کہا کہ میرے خیال سے کملا ہیرس کو انتخابات میں شکست دینا جوبائیڈن کے مقابلے میں زیادہ آسان ہوگا۔

سی این این کے رپورٹر نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ تبصرہ جوبائیڈن کے صدارتی انتخابات سے دستبردار ہونے کے فوراً بعد کیا۔

- Advertisement -

موجود ہ صدر جوبائیڈن کو ڈیموکریٹک کی جانب سے صدارتی امیدوار کیلیے نامزد کیا گیا تھا تاہم ان پر صحت اور بڑی عمر کی وجہ سے کافی تنقید کی گئی جس کے بعد انہیں بالآخر پیچھے ہٹنا پڑا۔

جوبائیڈن نے اپنی جگہ نائب صدر کملا ہیرس کی بطور صدارتی امیدوار توثیق کی ہے۔

امریکی صدر نے انتخابات سے دستبردار ہونے کے اعلان میں کہا کہ بطور صدر امریکی قوم کی خدمت میرے لیے باعث فخر ہے اس ہفتے قوم سے خطاب میں تفصیلات سے آگاہ کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مل کر کووڈ اور معاشی صورتحال کا مقابلہ کیا، جو مجھے دوبارہ صدر بنتے دیکھنا چاہ رہے تھا ان کا شکر گزار ہوں، امریکا کیلیے کچھ بھی ناممکن نہیں اور اتحاد سے سب کچھ کر سکتے ہیں ہمیں بس یہ یاد رکھنا ہوگا ہم ریاست ہائے متحدہ امریکا ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج امریکا دنیا کا مضبوط ترین معاشی ملک ہے، قوم کو دوبارہ بنانے کیلیے تاریخی اقدامات کیے، 30 سال میں پہلی بار گس سیفٹی لا پاس کیا اور پہلی بار افریقی امریکن خاتون کو سپریم کورٹ میں تعینات کیا، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اہم قانون سازی کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں