جمعرات, دسمبر 19, 2024
اشتہار

کتے کو موٹرسائیکل سے باندھ کر گھسیٹنے کی دلخراش ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں کتے کو موٹرسائیکل سے باندھ کر گھسیٹنے کی دلخراش ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹک کے ضلع اڈوپی میں موٹر سائیکل سوار نے کتے کو چین سے باندھ کر سڑک پر ایک کلو میٹر دور تک گھسیٹا۔

جانور پر ظلم کی ویڈیو کو راہگیروں نے فلمایا اور سوشل میڈیا پر شیئر کردیا جس کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم کتے کو زنجیر سے موٹر سائیکل پر باندھ کر سڑک پر گھسیٹ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اڈوپی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جو مالور گاؤں کا رہائشی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ مالور اور شروا گاؤں کے درمیان میں پیش آیا۔

ایس پی کا بتانا ہے کہ ملزم نے دعویٰ کیا ہے کہ کتا پہلے ہی مر چکا تھا اس کے بعد اس نے گاڑی سے باندھ کر اسے گھسیٹا۔

تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں