بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کترینہ کیف، وکی کوشل ایک ساتھ اسکرین پر کب نظر آئیں گے؟ اداکار نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکار وکی کوشل نے اہلیہ و نامور اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے کے سوال پر خاموشی توڑ دی۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل کو بالی وڈ کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے شادی شدہ جوڑوں میں شمار ہوتا ہے، تاہم دونوں آج تک ایک ساتھ کسی فلم میں نظر نہیں آئے۔

حالیہ انٹرویو میں وکی کوشل سے اس متعلق سوال کیا گیا تو اداکار کا کہنا تھا کہ امید ہے میں اور کترینہ کیف جلد کسی فلم میں ساتھ جلوہ گر ہوں گے، ہم ایسی فلم کی تلاش میں ہیں لیکن ایسی فلم نہیں کرنا چاہتے جو ہم دونوں کو ساتھ دکھانے کیلیے بنائی جائے۔

وکی کوشل نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح یہی ہوگی کہ وہ فلم دیکھنے والوں کیلیے ہو جس سے وہ لطف اندوز ہو سکیں، ہم اسی بات کا انتظار کر رہے ہیں اور ہمیں کوئی جلدی نہیں ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vicky Kaushal (@vickykaushal09)

معروف اداکار کو حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’بیڈ نیوز‘ میں مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ فلم کی اسپیشل اسکریننگ کے بعد کترینہ کیف نے شوہر کیلیے سوشل میڈیا پر تعریفی کلمات لکھے تھے۔

چند روز قبل کترینہ کیف کی 41ویں سالگرہ کے موقع پر وکی کوشل نے انسٹاگرام پر اہلیہ کے ساتھ خوشگوار لمحات کی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

یاد رہے کہ جوڑے نے ڈیٹنگ کے دو سال بعد دسمبر 2021 میں شادی کی تھی۔ ان کی تقریبات ریاست راجستھان میں منعقد کی گئی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں