بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

اکشے کمار نے فلم ’کھیل کھیل میں‘ کا پوسٹر جاری کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار اکشے کمار نے اپنی آئندہ ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم ’کھیل کھیل میں‘ کا پوسٹر جاری کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کامیڈی فلم میں اکشے کمار کے ساتھ تاپسی پنو، وانی کپور، ایمی ورک، آدتیہ سیل، پرگیہ جیسوال اور فردین خان سمیت دیگر اداکار نظر آئیں گے۔

اکشے کمار نے انسٹاگرام پر پوسٹر جاری کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’یاروں والا کھیل۔۔۔ یاری والی پکچر! بینڈ باجے کے ماحول میں۔۔۔ بینڈ بجانے والی پکچر! سال کی سب سے بڑی فیملی انٹرٹینر کو خوش آمدید کہیں‘۔

View this post on Instagram

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

- Advertisement -

فلم ‘کھیل کھیل میں‘ گلشن کمار، ٹی سیریز اور واکاؤ فلمز کے بینر تلے ریلیز ہوگی۔ اس کے ڈائریکٹر مدثر عزیز ہیں جبکہ اسے بھوشن کمار، کرشن کمار، وپل ڈی شاہ، اشون وردے، راجیش بہل، ششی کانت سنہا اور اجے رائے نے پروڈیوس کیا ہے۔

کامیڈی فلم 15 اگست 2024 کو سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جائے گی۔

اس سے قبل اکشے کمار فلم ’سر پھرا‘ میں نظر آئے جو 12 جولائی 2024 کو سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی گئی تھی۔

یہ فلم 2021 کی نیشنل ایوارڈ یافتہ تامل فلم سورارائی پوترو کا ہندی ریمیک ہے جس میں سوریا نے مرکزی کردار ادا کیا۔

سدھا کونگارا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم دکن کے بانی جی آر گوپی ناتھ کی زندگی پر مبنی تھی۔ ’سر پھرا‘ میں ویر کی کہانی دکھائی گئی ہے جس کا کردار اکشے کمار نے ادا کیا ہے۔

کردار کے پاس ایک ’آئیڈیا‘ ہے جو ہندوستان کی پہلی کم لاگت والی ایئر لائن شروع کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ وہ ہوا بازی کے سفر کو ہر ایک کیلیے سستا بنانے کا خواب دیکھتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں