جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

کراچی کے ساحلی مقامات پر ڈوبنے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے مختلف ساحلی مقامات پر ڈوبنے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ہاکس بے ٹرٹل بیچ پر 2 خواتین سمیت 3 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوئے، سی ویو پر ڈوبنے والے شخص کی شناخت دانش کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ہاکس بے ٹرٹل بیچ کے قریب خاتون سمیت 6 افراد ڈوبے جن میں سے چار کو بچالیا گیا۔

- Advertisement -

لیاقت آباد سے پکنک پر جانے والے راشد، نورین اور اسما جاں بحق ہوئے، جبکہ سی ویو پر 3 افراد ڈوبے جن میں سے ایک نوجوان دانش جاں بحق ہوا جس کا تعلق سلطان آباد سے تھا۔

متوفیہ نورین کے شوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اہلیہ نجی اسپتال میں سیکیورٹی گارڈ کی نوکری کرتی تھی، وہ شادی ہالوں میں ویٹر کا کام بھی کرتی تھی۔

شوہر کا بتانا ہے کہ ہاکس بے پکنک پر 15 خواتین گھومنے کی غرض سے گئی تھیں، تمام خواتین شہر کے مختلف شادی ہالوں میں ویٹرز کا کام کرتی تھیں، ویٹرز کی سپروائزر نے پکنک پر جانے کا اصرار کیا تھا اہلیہ نہیں جانا چاہتی تھی۔

متوفیہ کے شوہر نے بتایا کہ وہ بھی گارڈ کی نوکری کرتے ہیں جبکہ واقعے کی اطلاع قریبی عزیز نے دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں