منگل, اپریل 29, 2025
اشتہار

ملتان میں زرعی ادویات بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: پنجاب کے شہر ملتان انڈسٹریل ایریا میں زرعی ادویات بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں بڑی مقدار میں کیمیکلز موجود ہیں، پیٹرو کیمیکل کے باعث آگ مزید پھیل رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو کی 15 سے زائد گاڑیاں، فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ 15 سے 20 فیصد آگ پر قابو پالیا گیا ہے، پیٹرو کیمیکل کی وجہ سے آگ لگی ہے جبکہ کیمیکل کی وجہ سے دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے سبب اردگرد کی فیکٹریوں کو بھی خالی کروالیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے فیکٹری جل کر خاکستر ہوگئی ہے اور اس کے شعلے کئی کلو میٹر دور تک دیکھے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں ملتان کے علاقے شیر شاہ روڈ کے قریب کاٹن فیکٹری میں علی الصبح آگ بھڑک اٹھی تھی، کئی گھٹوں کی جدوجہد کے بعد فائر بریگیڈ حکام نے آگ پر قابو پالیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں