جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

اتھیا کو فلم میں کاسٹ کرنے پر سنیل شیٹی نے ڈائریکٹر کو بنگلہ دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اتھیا شیٹی نے اپنے بالی ووڈ کی شروعات نکھل اڈوانی کے 2015 کے رومانٹک ڈرامہ ہیرو فلم سے کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا بے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ ان کی کامیابی کا بڑا حصہ سنیل شیٹی کو جاتا ہے۔

مکیش چھابڑا نے انکشاف کیا کہ جب میں نے بطور کاسٹنگ ڈائریکٹر کام کا آغاز کیا تو سنیل شیٹی کا ممبئی کے علاقے آرام نگر میں ایک بنگلہ تھا جس کا نام 160 تھا۔

- Advertisement -

کاسٹنگ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ اس وقت میں ان کی بیٹی اتھیا شیٹی کے ساتھ ایک فلم ’ہیرو‘ کر رہا تھا، تو اس دوران انہوں نے میرا دفتر دیکھا اور مجھ سے کہا کہ تم اتنے چھوٹے دفتر میں کیوں کام کر رہے ہو، میں نے کہا کہ میں اس وقت بہت پریشر میں ہوں۔

مکیش چھابڑا نے بتایا کہ سنیل شیٹی نے کہا آرام نگر میں میرا بنگلہ ہے وہ تم لے لو، کرائے کی فکر نہ کرو، تم نے میری بیٹی کے لیے بہت کچھ کیا ہے، بس یہ بنگلہ لے لو، سنیل شیٹی آدمی نیکیاں کرتا ہے اور کسی کو نہیں بتاتا، اس نے مجھے آرام نگر میں اتنا بڑا بنگلہ دیا۔

کاسٹنگ ڈائریکٹر  مکیش نے بتایا کہ میں نے وہاں اپنا کام شروع کیا، نیا دفتر سجایا، نیا لوگو بنایا، اور دفتر کا افتتاح کیا، میں نے اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ کام کیا اور مل کر کمپنی بنائی۔

کاسٹنگ ڈائریکٹر  مکیش نے مزید بتایا کہ آہستہ آہستی میں نے ترقی کی اور اب میں اس مقام پر پہنچ گیا کہ اب ہمارے چندی گڑھ، دہلی اور لندن میں دفاتر ہیں۔

خیال رہے کہ اتھیا شیٹی نے اپنے بالی ووڈ کی شروعات نکھل اڈوانی کے 2015 کے رومانٹک ڈرامہ ہیرو سے کی تھی جس میں اداکار سورج پنچولی نے ہیرو کا کردار ادا کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں