جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

سعودی عرب: شناختی کارڈ کے حوالے سے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب نے قومی شناختی کارڈ کی تجدید میں تاخیر پر 100 ریال جرمانہ عائد کر دیا۔

سعودی عرب کے محکمہ شہری امور نے اعلان کیا ہے کہ قومی شناختی کارڈ کی تجدید میں تاخیر کرنے والے افراد پر سو ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

محکمے کا کہنا تھا کہ اس جرمانے کا مقصد بروقت تجدید کی حوصلہ افزائی کرنا اور تازہ ترین ریکارڈ کو برقرار رکھنا ہے۔

- Advertisement -

قومی شناختی کارڈ کی تجدید ’’ابشر‘‘ پلیٹ فارم کے ذریعے کی جا سکتی ہے، اس پلیٹ فارم کے ذریعے ذاتی معلومات بہ آسانی اپ ڈیٹ کرائی جا سکتی ہیں۔ اس ایپ پر شناختی کی تجدید کا طریقہ کار بھی بتایا گیا ہے جس کی مدد سے آسانی سے یہ عمل انجام دیا جا سکتا ہے۔

محکمہ شہری امور نے X پر ایک پوسٹ میں سوال کا جواب دیتے ہوئے تصدیق کی کہ مذکورہ جرمانہ شناختی کارڈ کی تجدید میں تاخیر پر عائد کیا گیا ہے، تاہم اگر پہلی بار کسی کا شناختی کارڈ کھو گیا ہے، اور وہ متبادل کارڈ کے لیے درخواست دیتے ہیں تو کوئی جرمانہ نہیں کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں