لاہور میں پی ٹی آئی کی کارکن انیلا عرف نیلی پری نے ن لیگ کلچرل ونگ کے رہنما طاہر انجم کی پٹائی کردی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کارکن نیلی پری نے بھوک ہڑتالی کیمپ کے باہر ن لیگی رہنما اور کامیڈین طاہر انجم کو پکڑا اور ان پر مکے برساتی رہیں۔
پنجاب اسمبلی کے داخلی دروازے پر پی ٹی آئی نے بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا ہوا تھا، طاہر انجم پر الزام لگایا گیا کہ وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر ویڈیو بنا رہے تھے۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ دھرنے پر بیٹھی نیلی پری کی نظر طاہر انجم پر پڑی تو وہ ان کے پاس گئیں اور ان کی پٹائی کرنا شروع کردی۔
پی ٹی آئی کارکنان نے انیلا کو ہٹانے کی کوشش کی لیکن انہوں نے کسی کی نہ سنی اور طاہر انجم کو زدوکوب کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔
نیلی پری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کہنے پر طاہر انجم بانی پی ٹی آئی کے خلاف ویڈیوز بناتا ہے۔
طاہر انجم کا کہنا تھا کہ میں فنکار ہوں اور مسلم لیگ ن کلچرل ونگ کا سربراہ ہوں، میری پٹائی کی گئی اور کپڑے پھاڑ دیے گئے۔