جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

بھارت: بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلیے بڑے ریلیف کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: نریندر مودی نے تیسری بار اقتدار میں آنے کے بعد سالانہ بجٹ 2025-24 میں تنخواہ دار طبقے کیلیے بڑے ریلیف کا اعلان کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پارلیمنٹ میں بجٹ 2025-24 پیش کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ 3 لاکھ روپے (جو پاکستانی تقریباً 10 لاکھ روپے بنتے ہیں) سالانہ آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ مالی سال ڈھائی لاکھ روپے کمانے والے پر کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

نرملا سیتا رمن نے بتایا کہ 3 لاکھ سے 7 لاکھ روپے تک سالانہ آمدنی پر 5 فیصد ٹیکس ہوگا جبکہ 7 سے 10 لاکھ روپے آمدنی پر 10 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا، اسی طرح 10 لاکھ سے 12 لاکھ تک 15 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔

وزیر خزانہ کے مطابق نئے ٹیکس نظام میں تنخواہ دار طبقے کو انکم ٹیکس میں ساڑھے 17 ہزار روپے کی بچت ہوگی۔

حکومت نے غیر ملکی کمپنیوں پر کارپوریٹ ٹیکس کی شرح 40 فیصد سے کم کر کے 35 فیصد کر دی تاکہ ضروریات کیلیے غیر ملکی سرمائے کو راغب کیا جا سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں