کراچی : شارع فیصل پر کئی کلومیٹر تک بدترین ٹریفک جام کے باعث کارساز سے میٹروپول تک گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے بلوچ کالونی پل پر حادثے کا شکار آئل ٹینکر 11 گھنٹے بعد بھی ہٹایا نہ جاسکا، جس کے باعث پل کاایک ٹریک بند ہونے سے شارع فیصل بری طرح متاثر ہیں۔
شارع فیصل پر کئی کلومیٹر تک بدترین ٹریفک جام ہے ، جس سے کارساز سے میٹروپول تک گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
شارع فیصل پرعوامی مرکز سے بلوچ کالونی پل تک ، ٹیپو سلطان سے بہادر آباد جانے اور آنے والے راستے اور :ٹیپو سلطان سے شارع فیصل جانے والےٹریک پر ٹریفک جام ہے۔
جس سے میٹروپول،صدر،کلفٹن، اور ڈیفنس جانے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
یاد رہے رات گئے کراچی میں بلوچ کالونی پل پر تیز رفتار آئل ٹینکر کار پر گرگیا تھا ، جس کے بعد آئل ٹینکر کے نیچے دبنے والی کار کو کرین کی مدد سے ٹینکر کے نیچے سے نکالا گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے کار کی باڈی کاٹ کر جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو نکال کر اسپتال روانہ کیا گیا۔
ریسکیو اہلکار فائر بریگیڈ حکام نے بتایا تھا کہ آئل ٹینکر میں مٹی کا تیل بھرا ہوا تھا، جسے خالی کیے بغیر اٹھانا ممکن نہیں ہے۔
کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچنے کے لیے بلوچ کالونی کے دونوں ٹریک ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے مکمل طور پر بند کر دیئے گئے تھے۔