ڈارون: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی ایک مرتبہ پھر انجری کا شکار ہوکر پاکستان شاہینز کے دوسرے ٹور میچ سے باہر ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کے مطابق فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کمر کی تکلیف کے باعث پاکستان شاہینز کے ڈارون ٹور سے باہر ہوگئے ہیں۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان واپسی پر میڈیکل پینل ان کی انجری کو نوعیت کا جائزہ لے گا، شاہنواز کی جگہ آل راؤنڈر مبصر خان کو وائٹ بال اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔
پی سی بی کے مطابق فاسٹ بولر خرم شہزاد دو ون ڈے میچوں میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہونگے، پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ جمعہ سے شروع ہوگا۔
پہلا میچ پاکستان شاہینز نے 148 رنز سے جیتا تھا، پاکستان شاہینز ڈارون میں دو ون ڈے میچز اور ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لے گی۔