اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے وزیر دفاع کے آئینی پگھلاؤ کے بیان کو درست قراردے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے اے آر وائی نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ خواجہ آصف بڑے جہاں دیدہ ہیں اورانہوں نےآئینی پگھلاؤکی بات سوچ سمجھ کرکی ہے، جب کھینچاتانی ہو اورآئین کےبغیرمعاملات ہوں تو اسے آئینی میلٹ ڈاؤن ہی کہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں اصول اورقانون کےتحت نظام نہیں چل رہا، مختلف اطراف سے اقتدار کی کھینچاتانی ہے اور دوسرے کا کام بھی کررہے ہیں۔
پی پی رہنما نے بتایا کہ ہماری ایجنسیزکوتوشروع سےہی مسئلہ تھاپھرعدلیہ اورکچھ سیاستدانوں کی ملی بھگت بھی ہوتی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ جب چیزیں درست نہ چل رہی ہوں توپھرکسی حادثے کا شکارہوسکتی ہیں،ہم کسی غیرآئینی اقدام کو سپورٹ نہیں کرتے اور نہ ہی کریں گے،مارشل لا کو تو بالکل بھی نہیں سپورٹ کرسکتے۔