کترینہ کیف کی ٹیم نے حال ہی میں ان کے ماں بننے کی خبروں کو افواہ قرار دیا تھا، تاہم اب اداکارہ آسٹریا کے میڈیکل ہیلتھ ریزورٹ پہنچ چکی ہیں۔
بالی ووڈ کی باربی ڈول کتریہ کیف کے شوہر وکی کوشل ان کے حاملہ ہونے کی خبروں کی پرزور طریقے سے تردید کرچکے ہیں جبکہ انھوں نے میڈیا کو یہ بھی کہا تھا کہ اگر کوئی ’گڈ نیوز‘ ہوئی تو وہ ضرور میڈی سے شیئر کریں گے، تاہم اب کترینہ کی نئی تصاویر کے بعد افواہیں پھر سے گرم ہیں۔
کترینہ کیف نے 16 جولائی کو اپنی 41 ویں سالگرہ منانے کے چند دن بعد، کچھ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہیں، جن میں وہ آسٹریا میں ہیلتھ سینٹر میں موجود ہیں۔
جمعرات کو انسٹاگرام پراداکارہ نے آسٹریا میں ایک ’ایوارڈ یافتہ میڈیکل ہیلتھ ریزورٹ‘ میں اپنے قیام کی ایک جھلک شیئر کی، اداکارہ نے اپنی سولو تصاویر کے ساتھ ساتھ جھیل کے کنارے کی قدرتی شاٹس کی تصاویر بھی لگائیں۔
اداکارہ نے تصاویر کے ساتھ لکھا کہ ’یہاں قیام سب سے زیادہ ناقابل یقین تھا، یہاں ہر چیز ایک لمحے کے لیے رک سی گئی تھی، یہ جگہ واقعی بہت پرسکون تھی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ کترینہ حال ہی میں وکی کوشل کے ساتھ یورپ میں تھیں، لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ وہ آسٹریا میں ہیلتھ ریزورٹ کب گئی تھیں۔