سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو فوری طور پر غزہ جنگ ختم کرنی چاہیے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈرنلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ غزہ جنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں اسرائیل کی شہرت خراب ہو رہی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے یرغمالیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ اسرائیل کو اپنے عوامی تعلقات کو بہتر طریقے سے منظم کرنا ہوگا۔
خیال رہے کہ ایک طرف سابق امریکی صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم سے جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ دوسری طرف ٹرمپ کی اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات کل فلوریڈا میں طے ہے۔
جبکہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نیوز ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے غزہ کی صورتحال پر کہا تھا کہ اسرائیل کو یہ کام جلد اور طاقتور طریقے سے ختم کرنا چاہیے اور معمولات ِزندگی کو لوٹنا چاہیے کیونکہ یہ معاملہ کافی طویل ہو گیا ہے، انہیں فتحیاب ہو کر اپنا مشن ختم کر دینا چاہیے۔