بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کے ملک گیر احتجاج سے قبل چھاپے اور گرفتاریاں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پی ٹی آئی کے ملک گیر احتجاج سے قبل چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، پولیس نے 20 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کےملک گیراحتجاج سے پہلے پارٹی رہنماؤں کی گرفتاری کیلئے پنجاب بھرمیں چھاپےاور گرفتاریاں جاری ہیں۔

راولپنڈی میں سابق وزیر قانون راجہ بشارت،راجہ ناصر،راجہ راشد حفیظ، راجہ ماجد حسین دھنیال،اورشہریار ریاض کی گرفتاری کے لیےبھی چھاپےمارے گئے۔

- Advertisement -

رات بھر چھاپوں کے دوران پولیس نے بیس سے زائد پی ٹی ائی کارکنوں کو حراست میں لیا گیا۔

جہلم میں بھی متعدد پی ٹی آئی کارکنان گرفتارکرلئے گئے جبکہ خان پورمیں کریک ڈاؤن کےدوران دس سے زائد پی ٹی آئی کارکن گرفتارکرلئے گئے۔

پولیس نے کریم پارک میں صدر پی ٹی آئی لاہور کے ڈیرے پر بھی چھاپہ مارا، چوہدری اصغرگجر نے بتایا کہ پولیس نے بغیر وارنٹ میرےڈیرے کی تلاشی لی اور جاتے ہوئے ڈیرے کو باہر سے تالا لگا گئی، پولیس نےبغیر کسی وجہ اور قانونی جواز کے ڈیرے کو تالا لگا دیا ہے۔

پولیس کے مطابق ضلع میں دفعہ ایک سوچوالیس نافذ ہے،کارکنوں کو نقصان امن کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

خیال رہے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )لاہور میں آج 30 مقامات پر احتجاجی مظاہرے کرے گی، نماز جمعہ کے بعد شروع ہونے والے مظاہرے شام تک جاری رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں