منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

تاپسی پنو اپنی شادی ’بھول‘ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تاپسی پنو، سابق بیڈ منٹن کھلاڑی میتھیاس بوئے کے ساتھ اپنی شادی ہی بھول گئیں۔

اداکارہ تاپسی پنو کی شادی کی تقریب رواں سال 23 مارچ کو شہر اُدے پور میں منعقد ہوئی تھی جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی تھی۔

اداکارہ کی شادی میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے کم لوگ ہی مدعو تھے۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ فلمساز انوراگ کیشپ اور پروڈیوسر کنیکا ڈھلون نے تاپسی کی شادی میں شرکت کی تھی۔

تاہم اب پاپا رازی (فوٹو گرافر) کے ساتھ تاپسی پنو کی گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، اداکارہ اپنی نئی فلم کے گانے کی لانچنگ تقریب میں شرکت کے لیے پہنچی تو انہیں پاپا رازی نے مبارک باد دی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاپا رازی کہتے ہیں کہ تاپسی جی مبارک ہو، اداکارہ کہتی ہیں کہ ’فلم ہٹ ہوگئی ہے۔‘

پاپا رازی کہتے ہیں کہ ’شادی کی مبارک باد دے رہا ہوں، تاپسی پنو کہتی ہیں کہ ’ابھی تک تو شادی کی مبارک باد دے رہا ہے یار، اب تک تو میں ہی بھول گئی ہوں۔‘

کام کے محاذ پر تاپسی پنو کی دو فلمیں ’پھر آئی حسین دل ربا‘ اور ’کھیل کھیل میں‘ آئندہ ماہ ریلیز ہوں گی۔ اس کے علاوہ اداکارہ فلم ’وہ لڑکی ہے کہاں‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں