کراچی: لاہور سے کراچی آنے والی ٹرین میں اے سی خراب ہونے پر مسافروں نے گارڈ کی پٹائی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی کراچی ایکسپریس کی بوگی کا اے سی خراب ہوا تو شدید گرمی میں مسافر آپے سے باہر ہوگئے، مسافروں نے تلخ کلامی کے بعد کنڈیکٹر گارڈ لال ڈنو کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
ریلوے ذرائع نے بتایا کہ تشدد سے کنڈکٹر کی تشدد سے چلتی ٹرین میں طبیعت خراب ہو گئی، ریلوئے عملے نے حیدرآباد ریلوے اسٹیشن فون کر کے ایمبولینس کا انتظام کرایا۔
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ کنڈیکٹر نے حیدرآباد ریلوے تھانے میں تشدد کے خلاف ایف آئی آر کے درج کرنے کی درخواست دے دی، کنڈیکٹر گارڈ کی درخواست پر ایف آئی آر درج کرنے میں تاخیر کی جا رہی ہے۔