اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

اسکولوں کی تعطیلات میں اضافہ کیوں کیا گیا؟ وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

جامشورو: اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کی وجہ سامنے آگئی، جس میں سندھ ٹیکسٹ بک بورڈانتظامیہ کی غفلت کا انکشاف ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ انتظامیہ کی غفلت سے تعلیمی سال شروع ہونے میں کچھ روز رہ گئے مگر کتابیں شایع نہ ہو سکیں۔

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جامشورو کی انتظامیہ نے وقت پر کتابوں کی چھپائی مکمل نہیں کی، ذرائع نے بتایا کہ سندھ کے 44 ہزار اسکولوں کو یکم اگست کو کتابوں کی فراہمی ہونی تھی لیکن وقت پرکتابیں نہ چھپنے پر محکمہ تعلیم نے گرما کی تعطیلات میں14اگست تک اضافہ کیا۔

- Advertisement -

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کو یکم اگست کو 44 لاکھ 53 ہزار 686 کتابوں کے سیٹ تقسیم کرنے تھے ، کتابیں وقت پر نہ ملنے کے باعث لاکھوں بچوں کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

سندھ ٹیسکٹ بک بورڈانتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسکولز 14  اگست کو کھلیں گے تاہم کتابیں ستمبر کو فراہم کی جائیں گی، بورڈ نے 2 کروڑ 43 لاکھ 51ہزار475کتابیں چھاپ دی ہیں اور 1ارب80کروڑروپے لاگت سےکتابیں چھاپنے کا ٹھیکہ یونیورسل پبلیشرگروپ کمپنی کودیا، جلد کتابیں مل جائیں گی۔

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے کتابوں کی چھپائی کا 3 بارٹینڈر کرایا، جس میں کروڑوں کی خردبردکاانکشاف ہوا، پہلا ٹینڈر 19مارچ 2024، دوسرا ٹینڈر 5 جون اور تیسرا ٹینڈر 6 جولائی کوجاری ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں