جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے خلاف ریفرنس فائل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے خلاف ریفرنس فائل کردیا، جس میں استدعا کی کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو عہدوں سے ہٹایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے بطور جماعت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرلیا۔

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمرایوب نے بیرسٹرعلی ظفر کے ذریعے شکایت دائرکردی ہے، جس میں استدعا کی کہ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کے خلاف مس کنڈکٹ پرانکوائری کی جائے اور انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر چیف الیکشن کمشنر و ارکان کی برطرفی کی سفارش کی جائے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی کی شکایت میں انتخابات سے پہلے اور بعد کے واقعات کا تذکرہ بھی ہے، شکایت میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات کی آئینی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہا، انتخابات کے دوران پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنز سے باہرنکالا گیا

تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن قانون کے مطابق نتائج جاری کرنے میں بھی ناکام رہا اور پری پول دھاندلی پر آنکھیں بند کی رکھیں، پی ٹی آئی ارکان کی پریس کانفرنس میں وفاداریاں تبدیل کرائی گئیں،امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھینےگئے،کارکنان کو اغواکیا گیا۔

شکایت میں مزید کہا گیا کہ پی ٹی آئی کی کوریج پر پابندی عائد ہوئی الیکشن کمیشن نے کوئی کارروائی نہیں کی،میڈیا اور پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 کی فراہمی بھی بروقت نہیں کی گئی جبکہ پی ٹی آئی کو انتخابی مہم چلانے کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔

پی ٹی آئی نے کہا کہ ریٹرننگ افسران کو سیاسی بنیادوں پر تعینات کیا گیا، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو انتخابات سے باہر کیا، مخصوص نشستیں بھی چھین لیں، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کیخلاف عدالتوں میں فریق بنا ہوا ہے۔

اس حوالے سے بیرسٹرعلی ظفر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نےہدایت کی تھی چیف الیکشن کمشنراورممبران کیخلاف ریفرنس فائل کریں،ان ہدایت پر آج ریفرنس دائر کر دیا ہے، لیڈرشپ نے فیصلہ کیا ہے اب بہت ہو چکا۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنےآئینی فرائض کی انجام دہی میں مکمل ناکام ہوا، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے احکامات کی بھی خلاف ورزی کی،ب جانبدارانہ رویےکامظاہرہ کیا اورہمارےخلاف فیصلے دیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں