بدھ, جون 25, 2025
اشتہار

کراچی: 2 ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں رضویہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹر کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم 4 سال سے بائیک لفٹنگ کی کارروائیاں کر رہا تھا، اس نے اب تک 2 ہزار سے زائد بائیکیں چوری کر کے فروخت کر دیں۔

حکام کے مطابق ملزم نے چوری اور چھینی گئیں موٹر سائیکلیں کھول کر فروخت کرنے کا اعتراف کیا، ملزم نے بتایا کہ موٹر سائیکل کا چیسس لوہا فیکٹری کو فروخت کیا جاتا تھا جس سے سریہ بنایا جاتا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کے مطابق ہفتے میں 2 گاڑیوں کا مال فروخت کرتا تھا، ملزمان سے بائیک اور چیسس برآمد ہوئے ہیں، ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی۔

یاد رہے کہ 2 جولائی کو گلبہار پولیس نے کراچی میں بائیک چوری سے آن لائن فروخت تک تین مرحلوں میں کام کرنے والا گینگ پکڑا تھا۔

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق پہلے مرحلے میں ملزمان کلیئر بائیک کے کاغذات حاصل کرتے اور اس کے جعلی کاغذات تیار کرتے تھے، دوسرے مرحلے میں ملزمان اس کمپنی کی بائیک چوری کرتے جس کے جعلی کاغذات بنائے جاتے تھے اور تیسرے مرحلے میں انجن چیسز نمبر ٹیمپرڈ کر کے ویب سائٹ پر آن لائن فروخت کرتے تھے۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزمان کا گروہ کراچی کے مختلف علاقوں میں انتہائی سرگرم تھا، ملزمان نے شہریوں کو درجنوں چوری شدہ موٹر سائیکل ٹیمپر کرنے کے بعد فروخت کرنے کا اعتراف کیا، ملزمان کی شناخت بلاول، شاہ رخ اور رضوان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ملزمان کے قبضے سے کراچی کے مختلف علاقوں سے چوری کی ہوئی 8 عدد موٹر سائیکل اور 5 عدد چیسز برامد کیے گئے تھے۔ ملزم رضوان نے انکشاف کیا تھا کہ وہ موٹر سائیکل کے جعلی کاغذات بناتا تھا اور بعد ازاں آن لائن موٹر سائیکل فروخت کر دیتا تھا۔

ملزم بلاول نے اعتراف کیا تھا کہ وہ موٹر سائیکل چوری کرنے میں ملوث ہے، اور آن ڈیمانڈ موٹر سائیکل چوری کرتا تھا، جب کہ ملزم شاہ رخ موٹر سائیکل کے انجن چیسز نمبر ٹیمپر کرنے کا ماہر ہے اور ٹیمپر کرنے کے 3 ہزار روپے لیتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں