پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

شاہ رخ خان نے ففٹی بنا دی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شاہ رخ خان نے فرنچائز کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنادی، 17 بالز پر 50 رنز کی اننگز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تامل ناڈو پریمیئر لیگ 2024 میں لائیسا کوائی کنگز کے کپتان شاہ رخ نے 17 بالز پر 50 بنا کر ریکارڈ قائم کردیا، انھوں نے سالیم اسپرٹانز کے خلاف ایونٹ کے 25 میچ میں تیز ترین ہاف سنچری اسکور کی۔

مخالف ٹیم کی جانب سے دیے گئے 172 رنز ہدف کے تعاقب میں شاہ رخ اننگز کے 13ویں اوور میں بیٹنگ کے لیے آئے، کوائی کنگز کے کپتان نے 15ویں اوور میں لگاتار دو چھکے لگائے۔

- Advertisement -

17ویں اوور میں بھی انھوں نے بولر ہریش کمار کو ایک باؤنڈری اور دو بلند چھکے لگائے اور 17 بالز پر اپنی جارحانہ نصف سنچری مکمل کی۔

تاہم اس وقت صورتحال دلچسپ ہوگئی جب چار بالز پر کوائی کنگز کی 3 وکٹیں گر گئیں اور کپتان شاہ رخ بھی آؤٹ ہوگئے، اس وقت 18 اوورز میں ٹیم کا اسکور 168 رنز اور اس کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔

آخری اوور کی آخری بال پر لگنے والے چوکے کی بدولت اس سنسنی خیز میچ کو شاہ رخ کی ٹیم کوائی کنگز جیتنے میں کامیاب رہی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں