اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

سینئر اداکار راشد محمود کو بجلی کا ایک اور بھاری بھرکم بل موصول

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور سینئر اداکار راشد محمود کو بجلی کا ایک اور بھاری بھرکم بل موصول ہوگیا جس پر انہوں نے اپنی رائے کا اظہار کر دیا۔

یوٹیوب پر ایک یوٹیوبر کی جانب سے راشد محمود کی ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں وہ خود کو موصول ہونے والے بجلی کے بل پر گفتگو کر رہے ہیں۔

ویڈیو کے آغاز میں راشد محمود نے ساغر صدیقی کا شعر پڑھا کہ ’زندگی جبرِ مسلسل کی طرح کاٹی ہے، جانے کس جرم کی پائی ہے سزا، یاد نہیں‘۔

- Advertisement -

سینئر اداکار نے کہا کہ شاعر یہاں بحیثیت قوم ہماری حالت کا حوالہ دے رہا ہے، ہم سب رکاوٹوں اور مشکلات کا شکار ہیں کیونکہ ہم نے بحیثیت قوم اپنے بنیادی حقوق کیلیے بولنا چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے درخواست کی کہ براہ کرم اپنی آواز اٹھانا شروع کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب سوشل میڈیا کے بہت سے دانشور کہیں گے کہ میں نے بل ادا نہیں کیا اور سوشل میڈیا پر آگیا، آخری بار میں نے اپنا بل ادا کرنے کے بعد اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا تھا۔

راشد محمود نے بتایا کہ مجھے ایک بار پھر 500 یونٹس کا 31 ہزار روپے سے زائد کا بل موصول ہوا ہے، بلاشبہ میں یہ بل ادا کر دوں گا لیکن آواز اٹھائیں کہ اس سے پہلے بہت دیر ہو جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں