گوجرانوالہ : علاج کے پیسے بجلی کے بل کی ادائیگی میں خرچ ہونے پر دلبرداشتہ مریضہ نے موت کو گلے لگا لیا۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی رہائشی 65 سالہ خاتون رضیہ بی بی ہرنیہ کی مریضہ تھیں جنہوں نے اپنے علاج کیلئے کچھ رقم جمع کی تھی۔
خاتون کے صاحبزادے عثمان نے پولیس کو بتایا کہ والدہ دوا لینے گئی تھیں، دلبرداشتہ ہوکر برساتی نالے میں کود گئیں۔
والدہ ہرنیہ کی مریضہ تھیں ، انہوں نے اپنے آپریشن کیلئے پیسے جمع کیے تھے، 10ہزار روپے بجلی کا بل آیا تو آپریشن والے پیسوں سے بل جمع کرادیا۔
عثمان کے مطابق مشکل سے جمع کیے گئے پیسے بجلی کا بل ادا کرانے میں خرچ ہونے پر والدہ دلبرداشتہ تھیں۔
گھر واپسی پر وہ برساتی نالے میں کود گئیں بیٹی نے ماں کو بچانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی، خاتون کی لاش تلاش کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔
مکی روڈ پر پیش آنے والے دردناک واقعے کی فوٹیج منظرعام پر آگئی، گوجرانوالہ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
آئی پی پیز : عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے 40 خاندان کون ہیں؟ (arynews.tv)